تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کرونا وائرس، سرکاری ملازمین کے لیے ایس او پیز جاری، 15 دن دفتر آنا ہوگا

کراچی: سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سرکاری ملازمین کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے جس کے تحت  ملازمین کو پندرہ روز دفتر میں حاضر ہونا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی ایس او پیز جاری کردیے جس کے تحت دفاتر میں افرادی قوت کو کم کرنے کے لیے ملازمین کی حاضری کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری دفاتر میں افرادی قوت کم کرنے کے لیے ملازمین کو محدود تعداد میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب ملازمین کو پندرہ روز دفتر آکر کام کرنا ہوگا جبکہ مہینے کے بقیہ 15 دن وہ گھر سے بیٹھ کر ہی دفتری امور انجام دیں گے۔

دفاتر آنے والے ملازمین کو سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا، ماسک لگانا ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دائمی مرض میں مبتلاملازمین گھر میں رہ کرفرائض انجام دیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری دفاترمیں تمام ایس اوپیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔

سندھ سیکریٹریٹ آنے والوں کو مرکزی گیٹ پر روکا  جائے گا اور  سیکریٹریٹ آنے کی ٹھوس وجوہات پر صرف متعلقہ دفتر تک جانے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر افسران قرنطینہ کی وجہ سے چھٹی لینا چاہیں گے تو انہیں اپنی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -