The news is by your side.

Advertisement

سکھر، تعلیمی نظام مفلوج، گریڈ پیسوں پر ملنے لگے

سکھر: سندھ کے شہر سکھر میں تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا، تعلیم اور گریڈ پیسوں پر ملنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر میں 200 سے زائد طلبا و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، تعلیمی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا، تعلیم اور گریڈ پیسوں پر ملنے لگے ہیں۔

مبینہ طور پر ایجوکیشن کالج کی انتظامیہ نقل کرانے میں ملوث

رپورٹ کے مطابق سوالیہ پرچے کے ساتھ جوابات کی کاپی دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے، بی ایڈ کے امتحانات کے پہلے پرچے کے جوابات کی کاپی باآسانی دستیاب ہیں۔

بی ایڈ کالج پہنچنے پر عملہ اور طلبا سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے لگے، 3 بجے شروع ہونے والا پرچہ 3 بجکر 40 منٹ تک بھی طلبا کو نہ مل سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران امتحان موبائل فون کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، ایجوکیشن کالج میں 6 ہزار کے عوض امتحان پاس کرانے کا بھی انتظام ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ایجوکیشن کالج کی انتظامیہ نقل کرانے میں ملوث ہے، نائب قاصد کچھ پیسے دے کر پرچے چیک بھی کرانے جاتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں