جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

سندھ کے اساتذہ کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ ٹیچرز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے قائم کردہ ’سندھ ٹیچرز ہیلپ لائن‘ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر قائم ہونے والی ٹیچرز ہیلپ لائن کے پہلے سیشن میں اساتذہ نے سوالات، مسائل اور تجاویز پیش کیں۔

رکن سندھ اسمبلی اور اسٹیڈا بورڈ میمبر تنزیلا ام حبیبہ نے اساتذہ کے کالز سنیں اور اساتذہ کے سوالات کے جواب دیے۔

اس موقع پر ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر اسٹیڈا رسول بخش شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، آج ہونے والے پہلے سیشن کے دوران 25 فون کالز موصول کی گئیں۔

سیشن کا دورانیہ 2 گھنٹے دوپہر 12 سے 2 بجے تک رکھا گیا تھا، سندھ ٹیچرز ہیلپ لائن کو اساتذہ کی رہنمائی اور مدد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

اساتذہ ٹیچرز ہیلپ لائین کے ذریعہ ٹیچرز ایجوکیشن، ٹیچنگ لائسنس، تربیتی پروگرامز کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

رکن اسندھ اسمبلی تنزیلہ ام حبیبہ نے کہا کہ ٹیچرز ہیلپ لائین پر آنے والے فون کالز پر اساتذہ کے مسائل اور تجاویز کو باقاعدہ نوٹ کیا گیا ہے جنہیں کارروائی کو حصہ بنایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں