اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

سندھ؛ 16 فٹ لمبے مگرمچھ نے بچی کو نگل لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: سندھ کے ضلع سکھر میں 8 سالہ بچی خونخوار مگر مچھ کا نوالہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ صالح پٹ نارا کینال کےکنارے پیش آیا جہاں مگرمچھ 8سال کی بچی نگل گیا۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچی نارا کینال کےکنارےپرتھی اس دوران مگرمچھ نے اسے اپنا شکار بنا لیا، مقامی لوگوں نےبچی کوبچانےکی کوشش بھی کی لیکن ان کی تمام تدبیریں ناکام رہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کی لمبائی16 فٹ سے بھی زائد تھی اور بچی کو نگلنے کے بعد مگر مچھ پانی میں غائب ہوگیا۔

ذرائع محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ 300سے زائدمگر مچھ دریا میں موجود ہیں اس لیے لوگ ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں