The news is by your side.

Advertisement

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری اساتذہ کی نگرانی کے لئے نجی مانیٹررکھنے کا فیصلہ

کراچی: سیکرٹری تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے نجی مانیٹرتعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے آج بروز جمعہ کراچی کے پوش علاقے زمزمہ میں واقع سرکاری کالج کا اچانک دورہ کیا۔

سیکرٹری تعلیم کے دورے کے موقع ہپر کالج میں اساتذہ اورطلبہ کی بڑی تعداد غیر حاضر تھی اورمحض تین اساتذہ ڈیوٹی پرموجود تھے۔

فضل اللہ پیچوہو نے اس موقع پرسخت برہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی ہوگی اورشوکازنوٹس جاری کئےجائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کہ سرکاری اسکول اور کالجز کے اساتذہ کی نگرانی کے لئے نجی مانیٹر بھرتی کئے جائیں گے جو کہ براہ راست سیکیورٹی تعلیم کو رپورٹ کریں گے۔

ابتدائی طورپر250 مانیٹر بھرتی کئے جئیں گے جن کی مرتب کردہ رپورٹس کی روشنی میں اساتذہ کی محکمہ جاتی ترقیوں کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں