ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

اسکولوں میں طلباء کی حاضری کے لیے نیا سسٹم متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسکولوں میں طلباء کی حاضری بہتر بنانے جدید ‘اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم’ متعارف کرادیا گیا، جس میں ہر طالب علم کو ایک مخصوص شناختی نمبر جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں طلباء کی حاضری بہتر بنانے اور ڈراپ آؤٹ کی شرح کم کرنے کے لیے جدید ‘اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم’ کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس نئے ڈیجیٹل منصوبے کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

نئے ڈیجیٹل منصوبے کے تحت ہر طالب علم کو ایک مخصوص شناختی نمبر (Unique ID) جاری کیا جائے گا اور اساتذہ روزانہ کی بنیاد پر موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے حاضری لگائیں گے، جس کا ڈیٹا لائیو ڈیش بورڈ پر صوبائی اور ضلعی سطح پر دیکھا جا سکے گا۔

اگر کوئی طالب علم مسلسل غیر حاضر رہا تو اساتذہ اور متعلقہ حکام کو خودکار الرٹس موصول ہوں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سسٹم کو اساتذہ کے موبائل فونز کے ذریعے چلایا جائے گا اور انٹرنیٹ و ڈیٹا کے اخراجات سکول کے بجٹ سے ادا کیے جائیں گے۔

اجلاس میں سرکاری یونیورسٹیوں کے 20,000 مستحق طلباء کو اسکالرشپس دینے کی تجویز پر بھی بریفنگ دی گئی، ان اسکالرشپس کا مقصد نوجوانوں کو ایسی مہارتیں سکھانا ہے جو موجودہ ڈیجیٹل مارکیٹ کی ضروریات کے عین مطابق ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس سسٹم سے نہ صرف حاضری میں شفافیت آئے گی بلکہ اساتذہ کی مانیٹرنگ بھی بہتر ہو سکے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں