ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

ناصر حسین شاہ کی وفاق کا ٹول ٹیکس پلازا اکھاڑنے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سے حیدر آباد بننے والی سڑک موٹر وے نہیں، سپرہائی وے کو بڑا کرکے موٹر وے کا نام دے دیا گیا ہے،ٹول ٹیکس پر ہماری بات نہ مانی گئی تو اسے اکھاڑ پھینکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کراچی اور حیدر آباد کے درمیان بننے والے موٹر وے سے متعلق کئی سوالات اٹھا دیئے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ سپرہائی وے کی توسیع کرکے اسے موٹر وے کا نام دیا گیا ہے، ٹول ٹیکس پر ہماری بات نہیں مانی گئی تو ٹول کے لیے لگائے جانے والے پلازا اکھاڑ پھینکیں گے، سپر ہائی وے کے ٹول ٹیکس کو موٹر وے سے ملانا زیادتی ہے۔

سید ناصرحسین کا کہنا تھاکہ موٹر وے کے نام پر ٹول ٹیکس اسی روپے سے بڑھا کر آٹھ سو روپے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کراچی تا حیدر آباد موٹر وے کا افتتاح کرنے جمعہ کو کراچی آرہے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف 3 فروری کو کراچی سے حیدرآباد تک ایم -نائن موٹر وے کے 75 کلومیٹر طویل مکمل ہونے والے حصے کا افتتاح کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں