The news is by your side.

Advertisement

سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ہاسٹل سے طالبہ کی لاش برآمد

جامشورو: سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ہاسٹل سے طالبہ کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے لگتا ہے کہ لڑکی نے خود کشی کی ہے، مقتولہ سندھ یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ کی فائنل ائیر کی طالبہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالبہ کی لاش ملی، جیسے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ،  خود کشی کرنیوالی طالبہ کی لاش سول اسپتال حیدرآباد سے والد نے وصول کرلی ہے۔

سندھ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں خود کشی کرنے والی طالبہ نائلہ سندھ کے شہر قمبر کی رہائشی ہے، نائلہ نے سندھ یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، نائلہ یونیورسٹی میں سندھ شعبے کے آخری سال کی طالبہ تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے لگتا ہے کہ لڑکی نے خود کشی کی ہے۔

ایس ایچ اوجامشورو طاہر مغل نے نائلہ کے موبائل فون کو تحویل میں لے لیا، ان کے مطابق نائلہ کے قریبی دوستوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں