جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

نوجوانوں کیلیے بڑی خوشخبری، یوتھ کارڈز ملیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (11 فروری 2026): سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کیلیے یوتھ کارڈ متعارف کروانے کی تیاریاں شروع کر دیں، اس سلسلے میں محکمہ کھیل کو طریقہ کار تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔

سندھ سیکریٹریٹ میں وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیرِ صدارت یوتھ کارڈ متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسد اسحاق، چیف انجنیئر محمد اسلم مہر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے کے نوجوانوں کیلیے یوتھ کارڈ کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان نے سیکریٹری کھیل کو ہدایت دی کہ یوتھ کارڈ کیلیے ایسا طریقہ کار مرتب کیا جائے جس سے صوبے کے نوجوان طبقے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر رواں سال جون سے قبل سندھ یوتھ کارڈ متعارف کروانے کا پلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار، اسکالرشپ اور اسپورٹس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں