The news is by your side.

Advertisement

سندھ زکوٰة و عشر ترمیمی بل منظور، مفتی قاسم فخری کی ترمیم مسترد

سندھ اسمبلی نے سندھ زکوٰة و عشر ترمیمی بل 2021 منظور کر لیا۔ مفتی قاسم فخری کی ترمیم ‏مسترد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰة ‏وعشر کا چیئرمین ریٹائرڈ جج ہوتا ہے ہم کسی (ر) افسر کو چیئرمین بنانا چاہتے ہیں۔

ٹی ایل پی کےمفتی قاسم فخری نے بل میں ترمیم پیش کی اور کہا کہ زکوٰة وعشر کاچیئرمین عالم ‏دین ہونا چاہیے جہاں سرکاری افسرہےوہاں عالم دین بھی ہوں زکوٰة کےمعاملات عالم دین سےبہترکون ‏جانتاہے۔

وزیراوقاف سندھ نےمفتی قاسم فخری کی ترمیم کی مخالفت کر دی جس کے بعد ایوان نے سندھ ‏زکوٰة و عشر ترمیمی بل 2021 منظور کر لیا۔

قبل ازیں اسپیکر نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو ایوان میں نشر کردی۔ اسپیکر نے حلیم ‏عادل شیخ کی تحریک استحقاق مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامہ آرائی والےدن اپوزیشن کےقوانین ‏کی خلاف ورزی کی میرے پاس سب کی فلمیں پڑی ہیں جس نے جو کچھ کیا ہے،کوئی ہاؤس کو ‏ڈسٹرب نہ کرے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں