بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں نئی اسکیم شامل نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں نئی اسکیم شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہوگا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 2560 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں نئی اسکیم شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی اور ضلعی سطح پر جاری 3642 منصوبوں کے لیے 400 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ میں 300 ارب روپے کمی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مجموعی ترقیاتی بجٹ 1018 ارب سے کم کرکے 720 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے، خالص صوبائی ترقیاتی بجٹ 520 ارب سے کم کرکے 385 ارب روپے کیا جاسکتا ہے۔

یہ پڑھیں: پنجاب بجٹ 2026-27: تنخواہوں میں اضافہ

ضلعی ترقیاتی پروگرام میں 40 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے، نئے مالی سال میں ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے صرف 15 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

گزشتہ مالی سال میں ضلعی ترقیاتی بجٹ 55 ارب روپے تھا جس میں اب 40 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی حکومت کی جانبس ے 64 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹس ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، بیرونی پراجیکٹ اسسٹنس کی مد میں 256 ارب روپے ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں