تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

صنف آہن میں ’کیپٹن نصر‘ انٹری کے لیے تیار

شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل صنف آہن کی آنے والی اقساط میں انٹری ہوگی۔

ہدایت کار ندیم بیگ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل صنف آہن کی 13 اقساط نشر ہوچکی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، ڈرامے کی 14ویں قسط ہفتے کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وردی میں ملبوس اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’کیپٹن نصر ڈیوٹی پر رپورٹ کررہے ہیں۔‘

عاصم اظہر نے ڈرامہ سیریل صنف آہن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

گلوکار نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ڈرامے میں ان کی انٹری کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان کے علاوہ ’صنف آہن‘ کی مزید کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر اور سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -