تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

صنف آہن: دنانیر نے سجل علی سے متعلق دلچسپ واقعہ سنادیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامے ’صنف آہن‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی دنانیر مبین نے سیٹ پر پیش آیا دلچسپ واقعہ بتادیا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دنانیر مبین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ صنف آہن کے سیٹ پر سجل علی سے متعلق دلچسپ واقعہ بتا رہی ہیں۔

دنانیر نے بتایا کہ ڈرامے کے سیٹ پر میں سجل علی کو تنگ کرتی تھی اور وہ مجھے واپس تنگ کرتی تھیں اور یہ سائیکل پورا دن چلتا رہتا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ مجھے دیکھتی تھیں پھر میں انہیں دیکھتی تھی اور ہم دونوں مسکرانا شروع کردیتے تھے، دنانیر مبین نے کہا کہ پورا دن سیٹ پر ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے رہتے تھے۔

’واضح رہے کہ پاوری گرل‘ کے نام سے مشہور دنانیر مبین ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں (سیدہ سدرہ) نامی لڑکی کے مزاحیہ کردار نبھا رہی ہیں جنہیں فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش ہوتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنانیر ٹریننگ سے پہلے آنکھیں بند کرکے کچھ پڑھ رہی ہوتی ہیں تو ان کی ساتھی اداکارہ سائرہ یوسف (آرزو) کہتی ہیں کہ یہ کیا کررہی ہو؟

دنانیر کہتی ہیں کہ ’وہ امی نے ہر چیز کے لیے وظیفہ دیا تھا وہ ہی پڑھ رہی ہوں دیکھنا تم میں اتنی آسانی سے پار کرلوں گی۔

ٹریننگ کے دوران دنانیر کو دیوار پر چڑھنا ہوتا ہے لیکن وہ کہتی ہیں کہ ’میں نہیں کرسکتی، سر ہاتھ نہیں پہنچ رہا، وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ ’میڈم کیا خیال ہے آپ کو ٹرین نہ منگوا دیں۔‘

واضح رہے کہ ہدایت کار ندیم بیگ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل صنف آہن کی تین اقساط نشر ہوچکی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، ڈرامے کی چوتھی قسط ہفتے کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -