منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

صنف آہن میں ’میجر اسامہ‘ کی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامے صنف آہن میں شہریار منور (میجر اسامہ) اور سونیا مشال ان کی اہلیہ (کرن) کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل صنف آہن میں فوجی افسر کا کردار ادا کرنے والے شہریار منور (میجر اسامہ) کی نجی زندگی سے متعلق ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

میجر اسامہ کی فیملی میں ان کی والدہ، اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو کے شروع میں میجر اسامہ، کرن سے کہہ رہے ہیں کہ میں تمہارا غم مٹا تو نہیں سکتا لیکن بانٹ ضرور سکتا ہوں اگر تم چاہو تو شیئر کرلو۔

کرن کہتی ہیں کہ ’میں کچھ بھی شیئر نہیں کرنا چاہتی، کچھ بھی بانٹنا نہیں چاہتی، میں اس کے بارے میں بات ہی نہیں کرنا چاہتی۔‘

ویڈیو کے ایک سین میں کرن، اسامہ سے کہتی ہیں کہ یہاں کے گھر کتنے خوبصورت ہیں ناں، میجر اسامہ کہتے ہیں کہ تم اس پر نظر لگا دوں گی، کرن کہتی ہیں کہ تمہیں تو پتا ہے میری زبان کتنی کالی ہے، میں جو سوچتی ہوں ہوجاتا ہے جو مانگتی ہوں مل جاتا ہے۔

میجر اسامہ کرن سے کہتے ہیں کہ ہمیں اپنی کہانی اور نام بدلنے پڑیں گے، شادی کہانی کا اختتام تو نہیں ہوتا۔‘

ویڈیو کے آخر میں میجر اسامہ کی والدہ کرن سے کہہ رہی ہیں کہ ’شہیدوں کی مائیں اور بیوائیں اگر سوگ کرنے بیٹھ جائیں تو قوم کا کوئی بیٹا سرحد پرجاکر اپنی جان قربان کرنے کے لیے کھڑا نہیں ہوگا۔‘

ہدایت کار ندیم بیگ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل صنف آہن کی چار اقساط نشر ہوچکی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، ڈرامے کی پانچویں قسط ہفتے کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں