تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

صنف آہن میں سائرہ یوسف کے کردار کی ویڈیو وائرل

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل صنف آہن میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ سائرہ یوسف (آرزو) کے کردار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ڈرامہ سیریل صنف آہن کی دوسری قسط میں اداکارہ سائرہ یوسف (آرزو) اپنے دوست سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں آرمی میں جانے سے متعلق بتارہی ہیں۔

ایک سین میں آرزو کہتی ہیں کہ میں آئی ایس ایس بی کے ٹیسٹ کے لیے جانے والی ہوں جس پر ان کے دوست کہتے ہیں کہ ٹائم ضائع کررہی ہو میں کہہ رہا ہوں تمہاری سلیکشن نہیں ہوگی، پتا نہیں کس نے تمہارے ذہن میں یہ خوش فہمی ڈال دی ہے۔

آرزو کہتی ہیں کہ ’کسی نے خوش فہمی نہیں ڈالی، چانس لے رہی ہوں، خود تم سرکاری نوکری کررہے ہو اور مجھے آرمی میں جانے سے روک رہے ہو۔‘

ڈرامے میں آرزو کے دوست کہتے ہیں کہ تم میرا مقابلہ اپنے آپ سے نہیں کرو، ڈرامے کے آنے والی قسطوں کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ آرزو اپنے دوست کی پرواہ کیے بغیر آرمی میں بھرتی ہوتی ہیں اور سرخرو ہوکر واپس لوٹتی ہیں۔

واضح رہے کہ ہدایت کار ندیم بیگ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل صنف آہن کی دو اقساط نشر ہوچکی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، ڈرامے کی تیسری قسط آج نشر کی گئی۔

Comments

- Advertisement -