تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

’صنفِ آہن‘ کا ٹیزر مداحوں کو بھا گیا

ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ اور سکس سگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق کے موضوع پر بنایا جارہا ہے، اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامے کا ٹیزر ریلیز کیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی کہانی ڈرامہ و ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایات کاری ندیم بیگ نے دی ہے، ڈرامے کے پروڈیوسرز ہمایوں سعید، ثمینہ ہمایوں، شہزاد نصیب اور ثنا شاہ نواز ہیں۔

صنف آہن کے ٹیزر میں کرداروں کو متعارف کروایا گیا ہے، ٹیزر میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنیٰ زیدی اور رمشا خان کے کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ عام گھرانوں کی لڑکیاں کس طرح پاک فوج کا حصہ بن کر صنف آہن کا سفر طے کرتی ہیں۔

ٹیزر میں اداکاراؤں کو فوجی تربیت لینے سمیت یونیفارم میں ہتھیار چلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، مختصر دورانیے کو ٹیزر کو ڈرامے کی کاسٹ میں شامل اداکاراؤں نے بھی شیئر کیا۔

ٹیزر میں بتایا گیا ہے کہ ڈرامے کو جلد نشر کیا جائے گا لیکن اس کے نشر کیے جانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صنف آہن میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان کے علاوہ عثمان مختار، میرب علی ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کے حوالے سے اداکارہ سائرہ یوسف نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’صنف آہن‘ کی کہانی فوج کی 5 خواتین افسران کے گرد گھومتی ہے جو مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں مگر آرمی کا حصہ بننے کے بعد ان کی منزل ایک ہوجاتی ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ وہ سجل علی، سائرہ یوسف اور یمنیٰ زیدی سمیت دیگر اداکار اس تربیت کے دوران ایک اصلی کیڈٹ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ ہم مختصر مدت کے لیے اصل میں کیڈٹس بننے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -