تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

صنف آہن: ’میں یہ نہیں کرسکتی‘ دنانیر مبین کی ویڈیو وائرل

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل صنف آہن میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ دنانیر مبین کے کردار کی ویڈیو سامنے آگئی۔

’پاوری گرل‘ کے نام سے مشہور دنانیر مبین ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں (سیدہ سدرہ) نامی لڑکی کے مزاحیہ کردار میں دکھائی دے رہی ہیں جنہیں فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش ہوتی ہے لیکن دوران ٹریننگ انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنانیر ٹریننگ سے پہلے آنکھیں بند کرکے کچھ پڑھ رہی ہوتی ہیں تو ان کی ساتھی اداکارہ سائرہ یوسف (آرزو) کہتی ہیں کہ یہ کیا کررہی ہو؟

دنانیر کہتی ہیں کہ ’وہ امی نے ہر چیز کے لیے وظیفہ دیا تھا وہ ہی پڑھ رہی ہوں دیکھنا تم میں اتنی آسانی سے پار کرلوں گی۔

ٹریننگ کے دوران دنانیر کو دیوار پر چڑھنا ہوتا ہے لیکن وہ کہتی ہیں کہ ’میں نہیں کرسکتی، سر ہاتھ نہیں پہنچ رہا، وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ ’میڈم کیا خیال ہے آپ کو ٹرین نہ منگوا دیں۔‘

ایک اور سین میں دنانیر پیسٹری کھا رہی ہوتی ہیں، خاتون افسر پوچھتی ہیں کہ آپ کو پیسٹری کیسی لگ رہی ہیں؟ دنانیر جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’بڑے مزے کی ہیں، میری تو پانچویں ہے۔‘

دنانیر کو ایک سین میں سانپ سے ڈرتے ہوئے اور پیاس کاٹتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، وہ پیاز کاٹتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’زندگی میں پہلی بار پیاس کاٹ رہی ہوں پتا نہیں فوج ہم سے اور کیا کیا کروائے گی۔‘

ویڈیو میں دنانیر فوجی افسر (شہریار منور) کو ہینڈسم کہتی ہیں تو وہی ان کو سزا دیتے ہوئے ٹریننگ ڈبل کروادیتے ہیں اس پر وہ روتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ہدایت کار ندیم بیگ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل صنف آہن کی دو اقساط نشر ہوچکی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، ڈرامے کی تیسری قسط ہفتے کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں