پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے کیفی خلیل کے مشہور گانے ’پیار ہوا تھا‘ کو اپنی آواز میں گنگنانے کی ویڈیو شیئر کردی۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ کیفی خلیل کے مشہور گانے ’پیار ہوا تھا‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی اب اس گانے کو ریلیز کردیا گیا ہے۔
آئمہ نے یوٹیوب پر گانے کی ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی آواز میں بھی ’پیار ہوا تھا‘ کو پسند کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کیفی خلیل نے اس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔ آئمہ بیگ نے چند روز قبل پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں نے حال ہی میں اس خوبصورت راگ (گانے) کو سنا۔‘
گلوکارہ نے کیفی خلیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’انہوں نے مجھے اپنی کمپوزیشن کو گانے کی اجازت دی اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ کوئی بھی اس گانے کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا اور خاص طور پر جس طرح اسے پیش کیا گیا ہے۔‘
View this post on Instagram
گلوکارہ نے مزید لکھا تھا کہ ’ہم فنکاروں کو اسی طرح ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے، امید ہے کہ آپ لوگوں کو ’سرورق‘ ٹائٹل پسند آئے گا۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانوں ’ماہی آجا‘، ’سب جگ سوئے‘ ودیگر میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔