تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’اب ’چائے‘ اور ’سیکیورٹی‘ کیسی ہے؟ عاصم اظہر کا سوال

پاکستان کے ہاتھوں پہلے بھارت اور اب نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر تو دلچسپ میمز بننے کا سلسلہ جاری ہے ساتھ ہی اس میں اداکار و گلوکار بھی شامل ہوگئے ہیں۔

پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی اور اب کیوی ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ملک سے واپس جانے کا بدلہ بھی لے لیا۔

گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’مجھے افسوس ہے کہ میں واقعی مزاحمت نہیں کرسکا، اب ’چائے‘ اور ’سیکیورٹی‘ کیسی ہے؟

عاصم اظہر کے ٹویٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اب پر صارفین اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

آصف علی نامی صارف نے لکھا کہ ’عاصم بھائی پریشان نہ ہوں ایسی سیکیورٹی دے کر آئے ہیں کہ اب ساری عمر انہیں سیکیورٹی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔‘

ایک صارف نے کیوی ٹیم سے سوال کیا کہ ’ہاں بھئی کیسی لگی سیکیورٹی۔‘

سیدہ فروہ نامی صارف نے لکھا کہ ’بہت اچھا کہا آپ نے جو جیسا کرتا ہے اس کے ساتھ ویسے ہی پیش آنا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا دوسرے میچ بھی جیت گئی ہے اب تیسرا میچ گرین شرٹس افغانستان کے خلاف 29 اکتوبر بروز جمعہ کو کھیلے گی۔

Comments

- Advertisement -