جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

”میرے والد کی صحت یابی کیلیے دعا کریں“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداحوں سے اپنے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کر کے مداحوں کو اپنے والد کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

عاطف اسلم نے لکھا کہ پچھلے کچھ دن تھوڑے سخت گزرے مگر آپ کی محبت اور سپورٹ سے میرے والد دل کی تکلیف سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

گلوکار نے مداحوں سے کہا کہ وہ آج آن لائن نہیں آسکیں گے تاہم وہ والد کے صحت یاب ہو جانے کے بعد ملاقات کی پلاننگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ویڈیوز، گانے اور خوبصورت پیغامات بھیجنے کا شکریہ، میں آپ کے تمام پیغامات پڑھوں گا جب والد ٹھیک ہو جائیں گے۔

عاطف اسلم نے کہا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں رکھیں، آپ کے بغیر میں کچھ نہیں ہوں۔

گزشتہ سال عاطف اسلم کراچی میں بدترین ٹریفک جام میں پھنسے تو انہوں نے اس کا دلچسپ حل نکال کر مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ کراچی کے مقامی کلب میں عاطف اسلم کا کنسرٹ منعقد ہوا۔ کنسرٹ کے لیے وہ اپنی رہائش گاہ سے نکلے تو ٹریفک جام میں پھنس گئے تھے۔

صورتِ حال کا اندازہ لگانے کے بعد گلوکار نے ٹھانی کہ کیوں نہ موٹر سائیکل کے ذریعے کنسرٹ میں پہنچا جائے۔ اس منصوبے کو فوری عملی جامہ پہنایا اور سہانے موسم کا لطف اٹھاتے ہوئے وہ بائیک کے ساتھ میوزک کنسرٹ میں جا پہنچے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں