جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

بشنوئی گینگ کی بھارتی گلوکار بی پراک کو قتل کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے پنجابی گلوکار پراتیک بچن المعروف بی پراک کو مبینہ طور پر بدنامِ زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ نے قتل کی دھمکی دی ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بی پراک کو لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے قتل دھمکی دی گئی اور 10 کروڑ روپے بھتّے کا مطالبہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بی پراک کے قریبی ساتھی اور پنجابی گلوکار دلنور کو 5 جنوری کو ایک غیر ملکی نمبر سے 2 مسڈ کالز موصول ہوئیں، جنہیں انہوں نے نظر انداز کیا لیکن پھر اگلے دن ایک مختلف غیر ملکی نمبر سے کال آئی۔

فون کرنے والے نے اپنی شناخت ارجو بشنوئی کے نام سے کروائی اور بی پراک کے قریبی ساتھی دلنور کو کہا کہ ہمارا پیغام بی پراک تک پہنچا دینا۔

دھمکی دینے والے کا کہنا تھا کہ بی پراک تک یہ پیغام دو کہ ہمیں 10 کروڑ روپے چاہیے۔ تمہارے پاس ایک ہفتہ ہے۔ تم کسی بھی ملک چلے جاؤ، لیکن اگر اس سے وابستہ کوئی شخص ہمارے قریب پایا گیا تو نقصان پہنچایا جائے گا۔

سکھوں کو قتل کرنے کےلیے بھارتی حکومت نے بشنوئی کو ٹاسک دیا، کینیڈین خفیہ ایجنسی

دھمکی میں کہا گیا کہ اگر مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو وہ بی پراک کو مٹی میں ملا دیں گے اور انہیں قتل کردیں گے۔

پولیس نے فوری طور پر دلنور کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق فون کالز کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں