تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

لائیو شو میں معروف بھارتی گلوکار کی موت، ویڈیو وائرل

کیرالہ: معروف بھارتی گلوکار ایڈاوا بشیر  لائیو شو کے دوران اچانک اسٹیج پر گر کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیو ڈائمنڈ آرکسٹرا کی گولڈن جوبلی جشن کے موقع پر لائیو پرفارمنس کے دوران گلوکار ایڈاوا بشیر اپنا ایک مقبول گانا گا رہے تھے کہ اچانک ان کے سینے میں شدید درد اُٹھا اور وہ اسٹیج پر گر پڑے۔

گلوکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے موت کی تصدیق کردی۔

78 سالہ ایڈاوا بشیر ریاست کیرالہ میں ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار ہیں، اور ان کے فلمی گیت زبان زد عام ہیں لیکن وہ اپنی لائیوپرفارمنس کے لیے پورے بھارت میں شہرت رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ پلاسٹک سرجری کے دوران ہلاک

خیال رہے کہ چند روز جنوب مغربی فلم انڈسٹری  کی کامیاب اداکارہ 21 سالہ چیتنا راج جسامت کو خوبصورت بنانے کی خواہش میں پلاسٹک سرجری کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوگئیں۔

Comments

- Advertisement -