بھونیشور(16 جنوری 2026): معروف گلوکارہ گیتا پٹنائک 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، ماہرین نے برین اسٹروک کی انتباہی علامات سے خبردار کر دیا۔
اڑیسہ کی مشہور اور تجربہ کار گلوکارہ گیتا پٹنائک 73 سال کی عمر میں برین اسٹروک (دماغی فالج) کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے کٹک کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
گلوکارہ کی وفات کی خبر نے موسیقی کی دنیا کو سوگوار کر دیا ہے اور ریاست کے وزیر اعلیٰ سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ گیتا پٹنائک گزشتہ جمعرات کو بھونیشور میں ایک تقریب کے دوران اچانک بیمار پڑ گئیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
Renowned Odia Singer Geeta Patnaik Dies At 73https://t.co/tUKXRdUkim pic.twitter.com/Xr7HXl0MzN
— NDTV (@ndtv) February 15, 2026
طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ انہیں برین اسٹروک ہوا ہے۔ ان کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور اتوار کی شام دم توڑ گئیں۔
طبی ماہرین نے گیتا پٹنائک کے کیس کے حوالے سے عوام کو زور دیا ہے کہ برین اسٹروک کی انتباہی علامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔ ڈاکٹروں کے مطابق، اسٹروک کے وقت ہر سیکنڈ قیمتی ہوتا ہے کیونکہ دماغ کے خلیات تیزی سے مرنے لگتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


