تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارتی گلوکار کو بھی ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا ٹریلر پسند آگیا

بھارتی پنجابی گلوکار گپی گریوال کو بھی پاکستانی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا ٹریلر پسند آگیا۔

گزشتہ دنوں سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا۔

’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ کا ٹریلر اے آر وائی نیوز کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دیے جبکہ فلم کی کاسٹ میں سپر اسٹار ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان، گوہر رشید اور سہیل احمد جلوے دکھائیں گے۔

فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ اس عید الاضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی گلوکار گپی گریوال کو بھی فلم کا ٹریلر پسند آگیا، گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’لندن نہیں جاؤں گا کا ٹریلر کافی حیرت انگیز لگ رہا ہے۔‘

گپی گریوال نے مہوش حیات کو ٹیگ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ہمایوں سعید نے بتایا تھا کہ جب ہم نے پنجاب نہیں جاؤں گی بنائی تھی تو وہ لندن میں فلم نے کافی بزنس کیا اور وہاں کے لوگوں نے کہا کہ آپ اس طرح کی فلمیں یہاں کوئی نہیں بناتے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت ان لوگوں سے مذاق میں کہا تھا کہ لندن نہیں جاؤں گا بناؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ کہہ کر بھول گیا تھا لیکن جب فلم کی بات آئی تو خلیل الرحمان قمر صاحب سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ فلم بنتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ’فلم میں کیا ہوگا ہماری شادی ہوئی تھی اب اس میں ہمارے بچے ہوں گے؟ اس پر خلیل الرحمان نے کہا کہ نہیں نہیں وہ فلم ختم ہوگئی کہانی بالکل مختلف ہوگی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پنجاب نہیں جاؤں گی سے اس فلم کی کہانی بالکل مختلف ہے لیکن محسوس ایسا ہی ہوگا کہ جیسے پنجاب نہیں جاؤں گی جیسی ہے، ہم چاہتے تھے کہ فلم پنجاب نہیں جاؤں کی طرح لگے اور لگنی بھی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -