تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

صوفیانہ کلام گانے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے، صنم ماروی

کراچی : معروف گلوکارہ صنم ماروی نے اپنا مشاہدہ بتاتے ہوئے کہا کہ صوفیانہ کلام گانے والے گلوکاروں نے بے پناہ محبت کمائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامور گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ معیاری شاعری کے بغیر کوئی بھی گیت سننے والے کے دل کو نہیں چھو سکتا، صوفیا نہ کلام پڑھتے ہوئے جو حالت ہوتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ صنم ماروی کا صوفیانہ کلام سے متعلق کہنا تھا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ جس بھی گلوکارہ نے صوفیانہ کلام گایا ہے وہ ناکام نہیں ہوا بلکہ اسے بے پناہ عزت ملی ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ صوفیانہ کلام پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہے اور صوفیانہ کلام پیش کرنے والے گلو کاروں کو کہیں زیادہ عزت و احترام دیا جاتا ہے۔

صنم ماروی نے کہا کہ جتنا بھی گایا ہے دل سے گایا ہے اور میری یہ کوشش اثر رکھتی ہے جس کا ثبوت پرستاروں کی جانب سے میری حوصلہ افزائی ہے۔

Comments

- Advertisement -