جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

گلوکار شرافت علی سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

میانوالی: شادی کے پروگرام سے واپسی پر لوک گلوکار شرافت علی کی گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں جاگری، حادثے میں گاڑی میں سوار سات افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع میانوالی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پکا کھنجیرہ کے مقام پر گاڑی نہر میں گرگئی، حادثے میں ،لوک گلوکار شرافت علی سمیت سات افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر امدادی کام شروع کردیا، ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی اور سات افراد کی لاشیں نہر سے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچادی ہیں۔

گاڑی میں سرائیکی گلوکار شرافت علی خان اور ان کے ساتھی سوار تھے، گلوکار شادی میں موسیقی پروگرام کے بعد واپس گھر جا رہے تھے۔

یاد رہے اس سے قبل خیرپور کے قریب ٹریفک حادثے میں بارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

خیرپور کےعلاقے ببرلو کے قریب تیز رفتار ٹرک اور سامنے سے آنے والی مسافر وین میں تصادم ہوا، مسافر وین سکھر سے خیرپور جا رہی تھی، امدادی ٹیموں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو سکھر اورخیرپور کے اسپتالوں میں منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی انکوائری کی جا رہی ہے، ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں