جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

گلوکارہ نے رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو صارفین کے ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیو ہارلینڈ نامی خاتون گلوکارہ سڑک پر گانا گنگنا رہی ہیں اور ان کے قریب رقم جمع کرنے کے لیے ایک باکس بھی موجود ہے۔

ہارلینڈ گنگنا ہی رہی ہوتی ہیں کہ اچانک ان کی نظر کوڑے دان میں کھانا تلاش کرتے شخص پر پڑتی ہے۔

- Advertisement -

گلوکارہ اپنا گانا روک کر اس کی مدد کے لیے آگے بڑھ جاتی ہیں اور اپنے عطیہ باکس میں سے اسے کھانے کے لیے رقم فراہم کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ مجھ سے وعدہ کرو تم کھانا کھاؤ گے۔

کوڑے دان میں کھانا تلاش کرنے والے شخص نے گلوکارہ سے رقم لی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا، اس کے چند لمحوں بعد ہی ایک شخص آتا ہے اور ہارلینڈ کے عطیہ باکس میں دگنی رقم ڈال کر چلا جاتا ہے۔

ہارلینڈ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیشہ مہربان رہیں، کسی کی مدد کی جائے تو کوئی آپ کی مدد کو بھی آگے آجاتا ہے۔‘

گلوکارہ کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کے اقدام کو سراہا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو دیکھ کر میرا دل بھر آیا، آپ واقعی بہت اچھی ہیں بہت سے لوگ ایسا نہیں کریں گے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس ویڈیو نے مجھے رلا دیا، ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’آپ نے اس شخص کی مدد کرکے سب کے دل جیت لیے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں