پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کو قتل کی دھمکیاں ، بیرون ملک روانہ -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کو قتل کی دھمکیاں ، بیرون ملک روانہ

کراچی: مشہور پاکستانی گلوکار طاہر شاہ قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق “آئی ٹو آئی” اور “اینجل” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیوں کے بعد پاکستان چھوڑ کر چلے گئے۔

 

طاہر شاہ شاہ نے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی کے لئے حکام سے رابطہ کیا تھا لیکن کوئی خاطرخواہ جواب نہ ملنے پر طاہر شاہ دلبرداشتہ ہوکر بیرون ملک روانہ ہوگئے ۔

tahor1

طاہر شاہ کی مینجر سید آفان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طاہر شاہ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ مجھے خود نہیں پتہ وہ کہاں گئے بس اتنا پتہ ہے کہ پاکستان سے چلے گئے ہیں۔

طاہر شاہ کی مجنیمنٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ طاہر شاہ کو کچھ روز قبل نامعلوم ٹیلیفون کالز کے ذریعے قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں تھی، جس پر انہوں نے اپنی سیکیورٹی کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہ ملا۔


مزید پڑھیں : گلوکار طاہر شاہ پاکستان اور بھارت کے بعد دنیا بھر میں چھاگئے


یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے اپریل دوہزار تیرہ میں ’آئی ٹو آئی‘نامی گانا ریلیز کیا تھا، جو راتوں رات مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کرگیا تھا۔ یہ گانا دیکھتے ہی دیکھتے زبان زد عام ہو گیا، انہوں نے اپنے دو گانوں کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبولیت حاصل کی۔

tahor12

گلوکار طاہر شاہ کو کینیڈا کی بریک اوے آرگنائزیشن نے سال دوہزار چودہ کے اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا تھا، طاہر شاہ کو یہ ایوارڈ دنیا بھر میں مقبول ہونے والے گانے آئی ٹو آئی پر دیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں