جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

گلوکار وہاب بگٹی پر وزیر کے بیٹے کا تشدد، وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ(10 جنوری 2026): نصیرآباد میں گلوکار عبدالوہاب بگٹی کو وزیر آبپاشی بلوچستان کے بیٹے نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں گلوکار عبدالوہاب بگٹی پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، سوشل میڈیا پر گلوکار کے اکاوئنٹ پر چلنے والی خبر پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ ڈی آئی جی نصیر آباد نے باقاعدہ معاملےکی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ڈی ایس پی، ایس ایچ او سٹی بیان لینے گلوکار عبدالوہاب بگٹی کے گھر پہنچ  گئے، گلوکار وہاب بگٹی پر وزیرآبپاشی بلوچستان کے بیٹے کے تشدد کی فوٹیج وائرل ہوئی تھی۔

کوک اسٹوڈیو کے گلوکار نے بتایا کہ وزیرآبپاشی بلوچستان کے بیٹے بلال عمرانی نے اپنے بنگلے پر بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا، مجھے کیوں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں