جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

گلوکار ذیشان روکھڑی وزیرآباد سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گلوکار ذیشان روکھڑی کو گرفتار کرلیا گیا ، ذیشان روکھڑی پر بلا اجازت پروگرام کرنے اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے گلوکار ذیشان روکھڑی کو وزیرآباد سے گرفتار کرلیا ، ذیشان روکھڑی پر دو مقدمات درج ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ذیشان روکھڑی مہندی کی تقریب میں گلوکاری کا مظاہرہ کر رہے تھے، تاہم لاؤڈ سسٹم لگانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ان پر بلا اجازت پروگرام کرنے اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

بعد ازاں مقامی عدالت نے گلوکار ذیشان روکھڑی کی ضمانت منظور کرلی ہے، تھانہ علی پورچٹھہ میں گلوکارذیشان روکھڑی اور 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں