تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عجیب الخلقت ’بھیڑُ‘ کی پیدائش، کمزور دل افراد نہ دیکھیں

جکارتا: انڈویشیا میں پیدا ہونے والے ایک آنکھ والے بھیڑ کو دیہاتیوں نے شیطان کا روپ قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی شہر جاوا کے سومڈینگ ریجنسی کے ایک فارم میں پیدا ہونے والے کالے رنگ کے عجیب الخلقت بھیڑ کو دیہاتی شیطان سمجھ کر اس کی پیدائش کو برکت قرار دینے لگے۔

دیہاتیوں کو خوف تھا کہ بھیڑ کے بچے کو دجال کا دوبارہ جنم دینا ہوسکتا ہے لیکن پھر یہ بھی خیال کیا گیا کہ اس کی پیدائش سے اس کے کنبے میں برکت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے رہائشی 65 سالہ کسان فلپ نے فوٹیج میں اس کی پیدائش کے بعد کالے میمنے کو دکھایا ہے جس کی پیشانی کے بیچ میں ایک آنکھ ہے۔

فوٹیج میں بھیڑ کی ایک آنکھ دیکھی جاسکتی ہے جبکہ اس کی زبان باہر رہتی ہے، بھیڑ ہوا سے ہانپتا ہے اور منہ میں کوئی چیز بھی چباتا ہے، اس عجیب الخلقت بھیڑ کی ایک آنکھ ہلکی نیلی اور بڑی ہے،

فلپ نے کہا کہ مادہ بھیڑ نے دو بھیڑ بکریوں کو جنم دیا، دوسرا نارمل ہے، مجھے امید ہے کہ یہ اچھی علامت ہوگی اور کنبہ میں خوشیاں لانے کا سبب بنے گی۔

کسان کا کہنا ہے کہ مجھے توقع نہیں تھی ایک آنکھ کے ساتھ بھیڑ کی پیدائش ہوگی، میں اپنی بھیڑوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں اور ان میں سے کسی کو بھی کوئی بیماری نہیں ہے۔

عجیب بھیڑ کے بچے کے بارے میں سن کر گاؤں کے اہلکار ککو سناریا نے فارم ممکنہ بیماری کی جانچ پڑتال کے لیے ہاؤس کا دورہ کیا۔

دیہاتی کا کہنا ہے کہ بھیڑ تندرست ہے جس کی وجہ سے اسے کھانے میں دشواری کا سامنا کرنا نہیں‌ پڑتا ہے، یاد رہے جنوری میں مغربی بنگال کے ضلع باردھمان میں ایک عجیب الخلقت گائے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -