تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سینی شیٹھی نے مس انڈیا کا تاج پہن لیا

بھارت کی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ سینی شیٹھی مس انڈیا 2022 منتخب ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں مس انڈیا 2022 کی فائنل تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس مقابلے کی فاتح اور رنر اپ کا اعلان کیا گیا۔

کرناٹک سے تعلق رکھنے والی سینی شیٹھی نے مس انڈیا 2022 منتخب ہوگئیں۔

مس انڈیا سینی شیٹھی فی الحال چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ (سی ایف اے) کا کورس کر رہی ہیں اور اب وہ 71 ویں مِس ورلڈ مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

راجستھان سے روبل شیخاوت مِس انڈیا 2022 کی پہلی رنر اپ کے طور پر سامنے آئیں اور اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی شناتا چوہان کو مس انڈیا کی سیکنڈ رنر اپ کا تاج پہنایا گیا۔

واضح ڑہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا، ڈینو موریا، ملائکہ اروڑا، ڈیزائنر روہت گاندھی، راہول کھنہ، کوریو گرافر شیامک داور اور سابق بھارتی کرکٹر میتھالی راج جیوری پینل کا حصہ تھے۔

یاد رہے کہ مِس انڈیا 2022 کا گرینڈ فائنل 17 جولائی کو بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -