بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

چینی کرونا ویکسین کے حیران کن نتائج، اہم حقائق منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے استعمال کی جانے والی چینی ویکیسن "سائنو ویک” کی بڑی افادیت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوروگوئے کی وزارت عوامی صحت نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ سائنو ویک کی مکمل ویکسی نیشن کرانے والے افراد میں وائرس سے ہلاکتیں ستانوے فیصد کم ہوگئی ہیں۔

اس اہم ترین تحقیق کے لئے  کم وبیش سات لاکھ افراد کا تجزیہ کیا گیا، جنہوں نے یکم مارچ سے پچیس مئی تک سائنو ویک  ویکسین کی آخری خوراک لینے کے بعد چودہ دن گزارے، جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ مکمل ویکسی نیشن کے بعد اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں مریضوں کی تعداد 95 فیصد کم ہوئی اور بیمار کیسز کی تعداد میں 57 فیصد کمی آئی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ محققین نے کرونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والے فائزر ویکسین کا ایک اور مثبت پہلو عوام کے سامنے پیش کیا ہے، اسرائیل کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا کہ ایسے تمام مریض جن کا کینسر کا علاج جاری ہے، وہ فائزر ویکسین لگوا کر خود کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں کیوں کہ یہ ویکسین کینسر مریضوں میں بھی اعلیٰ سطح کی اینٹی باڈیز بنانے میں کامیاب ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز تک یوروگوئے میں کروناوائرس کے کل2لاکھ91ہزار488کیسز اور4ہزار213ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جبکہ یوروگوئے کی28فیصد آبادی کی مکمل طورپرویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا مریضوں کیلئے حوصلہ افزا خبر

یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کرونا وبا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، اس وقت پاکستان کے مختلف ویکسی نیشن سینٹرز میں سائنو ویک، سائینو فارم، آسٹرازینیکا سمیت پانچ ویکسین استعمال کی جارہی ہیں۔

آئندہ چند دنوں میں کوویکس کی جانب سے ملنے والی فائزر ویکیسن کو بھی استعمال کیا جائے گا، جس کے بعد پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کی یہ چھٹی ویکیسن ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں