اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

برطانیہ کے معروف صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے معروف براڈکاسٹر اور صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف براڈکاسٹر اور صحافی سر مارک ٹلی برطانوی نشریاتی ادارے کے ”وائس آف انڈیا” کے نام سے جانے جاتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق مارک ٹلی کو بھارت سے متعلق خبروں کا معتبر ترین رپورٹر اور تبصرہ نگار مانا جاتا تھا۔

مارک ٹلی 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے عینی شاہد تھے، انتہا پسند ہندوؤں کی جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد انہیں کئی گھنٹے ایک کمرے میں گزارنے پڑ گئے تھے۔

اُنہوں نے بابری مسجد کی شہادت کو برطانیہ سے آزادی کے بعد سیکولرازم کو ”سب سے بڑا دھچکا” قرار دیا تھا۔

استنبول میں افسوسناک واقعہ

انہوں نے بھارت میں قحط، فسادات، قتل و غارت، بھوپال گیس سانحہ اور سکھوں کے گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے جیسے اہم واقعات رپورٹ کیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں