اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

عام انتخابات میں حقیقی طور پر عوام کو اختیار دیا جائے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ عام انتخابات میں حقیقی طور پر عوام کو اختیار دیا جائے۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن نے جنوری کا کہا ہے لیکن ابہام موجود ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

سراج الحق نے کہا کہ نگراں حکومت عوام کے بجائے آئی ایم ایف مفادات کی نگراں بنی ہے، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور دوستوں نے صرف قیمتوں میں اضافے کا کام کیا، خیال تھا کہ نگراں سیٹ اپ آئی پی پیز معاہدوں پر نظرِ ثانی کرے گا لیکن اس نے لوگوں کے میٹر کاٹنے شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں شاید ایسا معاہدہ ہوا ہے جو ہمارے حکمرانوں نے آئی پی پیز سے کیا، 88 کمپنیاں ہیں جنہیں ڈالر میں ادائیگیاں ہوتی ہیں، سرکاری ادارے و سربراہان مفت بجلی اور گیس استعمال کرتے ہیں، بجلی مہنگی کرنے کے بجائے مراعات لینے والوں کی بجلی بند کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 550 ارب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے اور ایک پاکستانی 5 لوگوں کا بوجھ برداشت کرتا ہے، جو 8.7 ٹریلین سے زائد پیسہ پاکستانیوں کی جیب سے نگالا گیا اس کا حساب کیا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم آج بھی 50 سالہ دور میں سانس لے رہے ہیں، ہماری جدوجہد عوام کو ریلیف دینے تک جاری رہے گی، پی آئی اے یا قومی ادارے فروخت کے بجائے کرپشن کیوں کنٹرول نہیں کرتے، کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کے بجائے عوام کو فروخت کرنا آسان سمجھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں