منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

آئی بی کے خط کی تحقیقات کی جائے، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی بی کے خط پر تحقیقات ہونی چاہیے جس سے اس معاملے پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اداروں کے تقدس کا تقاضا ہے کہ آئی بی کے خط کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور اداروں کو بدنام کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے میزبان ارشد شریف کو دھمکائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ میڈیا پر قدغن لگانا آمریت کی نشانی ہے اور جمہوریت کی نفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور کسی بھی جبر کے خلاف اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور میڈیا پر پابندی لگانے کی کوششوں کی مخالفت کرتی رہے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ آئی بی کے خط پر ہونے والے اشکالات کا ازالہ ہونا چاہیے اور اس معاملے میں قوم کو مکمل تحقیقات سے آگاہ کیا جانا چاہیے اور اداروں کی بدنامی کا باعث بننے والوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں