تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’حکمرانوں نے احتساب ختم، قوم کو دنیا میں بھکاری بنا کر پیش کیا‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے احتساب کو ختم کردیا اور قوم کو دنیا بھر میں بھکاری بنا کر پیش کیا۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچز کی تاریخ اور مقاصد سے قوم آگاہ ہے، موجودہ صورتحال ملکی تاریخ کے فیصلہ کن لمحات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو غربت، بیروزگاری اور جہالت میں دھکیلنے والے ایکسپوز ہو گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے قائم ہونے والی حکومتوں نے معیشت تباہ کی، حکمرانوں نے احتساب کو ختم اور قوم کو دنیا بھر میں بھکاری بنا کر پیش کیا،۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اپنی نسلوں کیلیے مال بنایا جب کہ عوام کو بنیادی اشیا تک سے میسر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے نوجوان سب سے زیادہ باخبر ہیں، نوجوان نسل اسٹیٹس کو سے بیزار اور اسلامی انقلاب کے لیے پُر عزم ہے اور یقین ہے کہ یہ آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے۔

Comments

- Advertisement -