The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کے دو بڑے مسائل امن اور غربت ہیں، سراج الحق

پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے دو بنیادی اور بڑے مسائل امن اورغربت ہیں جب کہ 88 فیصد پانی معیار کے مطابق نہیں۔

وہ جماعت اسلامی کے کارکنان کے ایک اجتماع سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ذہین اور باصلاحیت نوجوان ڈگریاں رکھنے کے باوجود بے روزگار ہیں یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں میں سندھ پولیس نے 3 ماسٹر ڈگری ہولڈرز گرفتار ہوئے ہیں کیوں کہ بیروزگاری نوجوانوں کو دہشت گردی کی جانب دھکیل دیتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسائل اتنے بڑھ گئے ہیں کہ ہر تیسرا آدمی کسی نہ کسنی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے جب کہ 34 فیصد لوگ ڈپریشن کا شکارہیں اور ظلم تو یہ ہے کہ پاکستان کا کسان اورمزدور محنت مزدوری کے باوجود بھوکا سوتا ہے اورکروڑوں پاکستانیوں کو معیاری تعلیم اورصحت تک رسائی نہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں انصاف ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا اور وہ بھی اتنا مہنگا ہے کہ عدالت کے دروازے سونے کی چابی سے کُھلتے ہیں ایسے میں غریب آدمی جرگوں تک نہیں جائے گا تو کہاں جائے گا؟ اور پھر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جرگہ سسٹم غیر آئینی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں