The news is by your side.

Advertisement

حکمرانوں کے اثاثوں کو بے نقاب کرنے کے لیے ویب سائٹ بنائیں گے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی لوٹی گئی دولت اور موجودہ و سابقہ حکمرانوں کے اثاثوں کو بے نقاب کرنے کے لیے جماعت اسلامی ویب سائٹ بنائے گی۔

وہ عمرہ اور سنت اعتکاف کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپسی پر جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کشمیری مجاہد سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مظلوم قوم کی آزادی کیلیے لڑنے والا سید صلاح الدین کروڑوں پاکستانیوں کا ہیرو ہے اس لیے اعلان کو مسترد کردیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سب سے بڑا دہشت گرد خود امریکا ہے جو بھارت اور اسرائیل کی سرپرستی کررہا ہے، امریکا کشمیر کی تحریک آزادی کو ختم کرنے کے لیے کُھل کر سامنے آگیا ہے۔

اس موقع پرامیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اعلان کیا کہ ٹرمپ کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف 9 جولائی کو امریکی سفارت خانے کی طرف احتجاجی مارچ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی استعماری اور سامراجی قوتوں نے اسلامی تحریکوں کو ہدف بنا رکھا ہے جب کہ ہماری خارجہ پالیسی پہلے دن سے امریکی مفادات کے گرد گھومتی رہی ہے اور حکمران امریکی ڈکٹیشن پر فیصلے کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں