The news is by your side.

Advertisement

سب سے پہلے وزیراعظم کا احتساب ہونا چاہئیے: سراج الحق

ملتان: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت آئین پر عمل نہیں کررہی ‘ سب سے پہلے وزیراعظم کا احتساب ہوناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ستر سالوں سے ملک میں جاگیرداروں کا گٹھ جوڑ ہے‘ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں ایک ساتھ ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ جتنے بھی جاگیر دار ہیں انہوں نے گزشتہ ستر سالوں میں محض اپنے فائدے کے لیے قانون سازی کی ہے‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بجٹ پیش کیا جاتا ہے تو یہ عوام کی مشکلات آسان کرنے کے بجائے اپنی جاگیروں کو پانی فراہم کرنے کی فکر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئین کے مطابق عمل نہیں کررہی ‘ سب سے پہلےاحتساب وزیراعظم اور ان کےرفقا کا ہونا چاہیئے اور اس کے بعد سب کا احتساب ہو۔ جماعت اسلامی اسٹیٹس کو کے خلاف ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام محض ووٹ‘ ٹیکس اور قربانیاں دینے کے لیے رہ گئے ہیں۔ شہر تقسیم ہوگئے ہیں امیر اور غریب کی تفریق وسیع تر ہوگئی ہے۔

نیب میں پلی بارگین سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اب تو حکمران بھی کہتے ہیں کہ پلی بارگین ختم کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں