پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کا صدرغیرمسلم کو بنادیں: سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے بلاول بھٹو پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی پارٹی میں صدرکا عہدہ غیرمسلم کو دے دیں، موجودہ حکومت مغرب کی آلہ کاربنی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار پشاورمیں امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو اورحکومت پرشدید تنقید کی۔

سراج الحق نے حکومت سے سوال کیا کہ پنجاب کی شوگرملز میں ’را‘ کے نیٹ ورک کاکون پوچھے گا؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربیلابی کوخوش کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے خواتین کابل پاس کیا۔

ان کا کہناتھا کہ دینی مدارس اسلام دشمن قوتوں کے لیے دردِسر ہیں اس لیے ان کے خلاف کاروائی کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں