تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

یہ بدمعاش ہیں، کوئی ادارہ ان کا احتساب نہیں کر سکتا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پی ڈی ایم قائدین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بدمعاش ہیں، سپریم کورٹ اور نیب ان کا احتساب نہیں کر سکتے۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ یہ اور مخلوق ہے جو اپنے آپ کو آقا اور عوام کو غلام سمجھتے ہیں، ملک میں مہنگائی ہے اور ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف بھی رو رہے ہیں، ذمہ دار کون ہے کس نے پاکستان کو برباد کیا؟

سراج الحق نے کہا کہ ’آج بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے اضافہ کیا اب آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔ سینیٹ اور اسمبلیوں میں بھی یہ ہی لوگ موجود ہیں۔ یہ حکمران ریلوے، ایئرپورٹ اور مزار قائد تک کو بیچنا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے تنگ لوگوں کے پاس اب دو راستے ہیں کہ رونا دھونا کریں یا پھر ظالم نظام سے ٹکرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دوبارہ آئیں گے اس بچے ہوئے پاکستان کو بھی نہیں چھوڑیں گے، کبھی نواز شریف کبھی عمران خان اور اب شہباز شریف بھی کہے گا کہ کیوں نکالا مجھے۔

Comments