اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

جے آئی ٹی دہشت گردوں سے تحقیقات کے لیے بنائی جاتی ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی دہشت گردوں سے تحقیقات کے لیے بنائی جاتی ہے، سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں دی اس لیے وزیراعظم استعفیٰ دیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے ثابت ہوا کہ ملک میں کرپشن ہورہی ہے، نوازشریف کے وکلاء عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر جے آئی ٹی دہشت گردوں سے تحقیقات کے لیے بنائی جاتی ہے، عدالت نے تسلیم کیا کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس لیے پاناما کیس پر بھی جے آئی ٹی بنانے کے احکامات جاری ہوئے۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: ’’ سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کا حکم

سراج الحق نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن کی موجودگی کی غمازی کرتا ہے، اس فیصلے سے عدالت نے ہماری تحریک پر تصدیق کی محر لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو لمبی جدوجہد کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے، عوامی آپریشن کے بعد ہی کرپشن سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’’ عمران خان نے نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا ‘‘

جماعت اسلامی کے امیر نے مزید کہا کہ 2 ججز نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا بہتر ہوتا کہ پانچوں ججز وزیر اعظم کو نااہل قرار دیتے، عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف کو وزیراعظم کی نشست سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں