جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سرکاری ادارے صرف غریبوں کے احتساب کےلیے ہیں‘سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہناہےکہ آٹھ ماہ گزر گئے نیب کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی،نیب اب بھی معلومات جمع کررہاہے۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناماکیس کی سماعت کے وقفے کےدوران سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےسراج الحق کا کہناتھاکہ آج عدالت نےچیئرمین نیب اورچیئرمین ایف بی آرکو طلب کیاتھا۔

امیرجماعت اسلامی کا کہناتھاکہ چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین نیب کے بیانات سے ثابت ہوا ماضی میں فیصلےسیاسی بنیادوں پرکیےگئے۔انہوں نےکہاکہ ثابت ہورہاہےنیب،ایف بی آرنےپاناماکیس پرذمہ داری ادانہیں کی۔

سراج الحق کاکہناتھاکہ سرکاری ادارے صرف غریبوں کے احتساب کے لیے ہیں،تمام ادارے فیصلے دیتے وقت حکومت کی طرف دیکھتے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی نےکہاکہ دہشت گرد اوران کے سہولت کار بھی مجرم ہیں، کرپشن کرنے والے لوگ اور ان کے سہولت کار بھی مجرم ہیں۔

مزید پڑھیں: سرکاری وکیل کےپاس عدالت کےکسی سوال کاجواب نہیں‘سراج الحق

واضح رہےکہ پاناماکیس کی گزشتہ سماعت پرجماعت اسلامی کےسربراہ سراج الحق نےکہاتھاکہ سرکاری وکیل کے پاس آج بھی عدالت کے کسی سوال کا کوئی جواب نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں