ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

حکومت 100 دن سے پہلے ہی بے نقاب ہوگئی، تبدیلی صرف قیمتوں میں آئی، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک: امیر جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت 100 دن سے پہلے ہی بے نقاب ہوگئی ہے، تبدیلی صرف قیمتوں میں آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی کوئی اپنی پالیسی نہیں ہے، ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتیں آئی ایم ایف طے کرتا ہے۔

[bs-quote quote=”موجودہ حکومت کا ایجنڈا مہنگائی کے طوفان کی صورت میں سب کے سامنے ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”سراج الحق”][/bs-quote]

- Advertisement -

سراج الحق نے کہا کہ آج پھر حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے آگے کشکول لے کر کھڑی ہے اور مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے، کرپٹ چہرے ایک دفعہ پھر برسر اقتدار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سب کا بلاتفریق احتساب ضروری ہے، کرپشن کے ناسور میں ڈوبے چہرے ملکی دولت لوٹنے والوں کا کیسے احتساب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 100 دن کا پلان دینے والے آج 600 دن اور 2 سال کی بات کررہے ہیں، برسر اقتدار لوگ غربت اور مہنگائی کو اپنا منشور بنا چکے ہیں، عام آدمی کرائے بڑھ جانے کی وجہ سے ڈرائیور اور کنڈکٹر سے جھگڑ رہا ہے، موجودہ حکومت کا ایجنڈا مہنگائی کے طوفان کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں اور کرپٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ضرورت ہے، عقیدہ ختم نبوت ہم سب کے ایمان کا لازمی جزو ہے، آج دنیا کی ساری قوتیں اسلام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں