The news is by your side.

Advertisement

کرپشن کے خاتمے کے لیے موثر نظام بنایا جائے، سراج الحق

لاہور : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کا نظام بنایا جائے جس کی ابتدا پاناما کیس کے فیصلے سے ہوگا چنانچہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنایا جائے۔

سینیٹرسراج الحق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بعد 450 افراد کو بھی کٹہرے میں لایا جائے اور این آراو کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کو بھی پکڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیرسے ملک میں کاروبار بند ہو گئے اور اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے جب کہ غیریقینی صورتِ حال نے ملک میں عدم استحکام کی سی کیفیت پیدا کردی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب نے خود تسلیم کیا ہے کہ ملک میں روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے اوراسے روکنے میں تمام ادارے ناکام ہوچکے ہیں کیوں کہ سزا و جزا کا مناسب نظام رائج نہیں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اوران کا خاندان منی ٹریل دینے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے جب کہ اقامے سامنے آنے پرثابت ہوگیا ہے کہ حکومتی چھکڑے میں سارے تربوز کانے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں