پاکستان و افغانستان کے عوام یک جان دو قالب ہیں، سراج الحق siraj ul haq
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان و افغانستان کے عوام یک جان دو قالب ہیں، سراج الحق

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کےعوام یک جان دو قالب ہیں اور دونوں ممالک کے عوام مستحکم تعلقات چاہتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغان سفیر ڈاکٹرعمر زاخیلوال سے ملاقات کے دوران کیا، سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ جب تک امریکا افغانستان میں ہے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا.

انہوں نے کہا کہ امریکا افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کو کئی بارسبوتاژ کرچکا ہے اور اگر امریکا خطے میں امن چاہتا ہے تو افغانستان سے اپنی فوجیں نکال لے.

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مستحکم افغانستان پرامن پاکستان کے لیے بھی ضروری ہے اور امن کا قیام دونوں برادر اسلامی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے.

افغان سفیر عمر زاخیلوال نے قیام امن کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن ہمسائے ہی خطے میں معاشی سرگرمیوں سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں.

افغان سفیر نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کے موقف کی تعریف کی اور پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں