The news is by your side.

Advertisement

ایم ایم اےعام آدمی کے لئے ایوانوں کے دروازے کھول دے گی: سراج الحق

چند خاندان سیاست کو اپنے گھر کی لونڈی اور اقتدار کو اپنا حق سمجھتے ہیں

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ سیاست دانوں نےایوانوں کے دروازے عام آدمی پربند کر دیے.

ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اےعام آدمی کے لئے ایوانوں کے دروازے کھولنا چاہتی ہے.

عوام انتظارمیں ہیں کہ نواز شریف کے بعد عدالت کب پاناما لیکس میں نامزد دیگر افراد کو بلا کر کٹہرے میں کھڑا کرتی ہے

سراج الحق

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اب عوام انتظارمیں ہیں کہ نواز شریف کے بعد عدالت کب پاناما لیکس میں نامزد دیگر افراد کو بلا کر کٹہرے میں کھڑا کرتی ہے.

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاست دانوں نے عوام سے رشتہ منقطع کرلیا، ایم ایم اےعام آدمی کے لیے ایوانوں کے دروازے کھولنا چاہتی ہے.

انھوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں نام نہاد سیاست دانوں کومسترد کردیں، چند خاندان سیاست کو اپنے گھر کی لونڈی اور اقتدار پر اپنا حق سمجھتے ہیں.

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا سے متعلق آئینی ترمیم پراتفاق رائے تاریخی کامیابی ہے.

واضح رہے کہ جماعت اسلامی مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہے، جس کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے اس اتحاد میں شمولیت کے بعد خیبرپختون خواہ کی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رشتے میں سینیٹ انتخابات کے وقت دراڑ پڑی تھی، جب جماعت اسلامی نے اپنے اتحادی کے کے خلاف جاتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیا تھا۔


نااہل قیادت کی وجہ سے پاکستان کا جغرافیہ اور نظریہ خراب ہوگیا، سراج الحق


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں