site
stats
پاکستان

پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا مگرافسوس اسلامی نظام نافذ نہ ہوسکا، سراج الحق

panama case

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کلمے کےنام پربنا تھا تو نظام بھی اسلامی ہونا چاہیئے لیکن افسوس ہے کہ 70 سال گذرنے کے باوجود ملک میں اسلامی نظام قائم نہیں ہوسکا۔

وہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور مختلف قبائلی عمائدین کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کرپشن بہت بڑامسئلہ ہے جس کی وجہ سے ملک کے اہم ادارے تباہ ہوگئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اسٹیٹس کو کی علامت ہیں اس لیے وہ کرپشن کے خاتمے پرقانون سازی پرراضی نہیں تھے لیکن اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ فرش سےعرش پر آگئے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ پاناما لیکس میں شامل تمام افراد کا احتساب کیا جائے ابھی تو صرف ایک کو سزا ہوئی ہے باقی جن جن کا نام فہرست میں شامل ہے ان سب کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن آپ کو ذبانوں ، رنگوں اور مسلک کی بنیاد پرتقسیم کرنا چاہتا ہے لیکن ہم سب نے اپنی پاکستانیت پر کوئی سودا نہیں کرنا ہے اور متحد رہ کر دشمنوں کے عزائم کو خام میں ملانا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم کی دولت لوٹنے والوں کو سزائیں ملنی چاہئیں اور ملک میں سیاسی ومعاشی دہشت گردی بھی ہے اور معاشی دہشت گردوں نے سیاست کو داغدار بنایا ہے اس لیے اس ملک کو ایک سچے قائد کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top