The news is by your side.

Advertisement

پوری دنیا بھارت کا ساتھ دے پھربھی کشمیرضرور آزاد ہوگا، سراج الحق

پشاور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ،آئرلینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے، کشمیرمیں کیوں نہیں؟ چنانچہ اقوام متحدہ کے چیپٹر 6 کے مطابق کشمیریوں کوحق خود ارادیت دیا جائے۔

وہ کارکنان کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیرکی طرح امریکی عوام بھی آزادی کی تحریک سےگذر چکے ہیں امریکا، اسرائیکل اوربھارت نےعالم اسلام کےخلاف اتحاد کیا ہے اور ٹرمپ نے ہمارے قومی ہیرو سید صلاح الدین پر پابندی لگادی ہے تاہم اگر پوری دنیا بھی بھارت کا ساتھ دے پھر بھی کشمیر آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سید صلاح الدین کشمیر کی 70 سالہ تحریک جدوجہد کا نام ہے اورجدوجہد کشمیر کو دہلی واشنگٹن اتحاد نہ دبا سکتا ہے، نہ ہی اسے روکا جا سکتا ہے، مودی نے ٹرمپ کے آگے سجدہ ریز ہو کرکشمیر کی تحریک سبوتاژ کرنے کا کہا اگرصلاح الدین دہشت گرد ہے توجارج واشنگٹن، نیلسن منڈیلا بھی دہشت گرد ہوں گے۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا، اسرائیکل اوربھارت نےعالم اسلام کے خلاف اتحاد کیا ہے اوراپنے حکمرانوں سے گلہ ہے جنہوں نے آنکھیں بند کی ہوئیں ہیں اگر وہاں سے کلبھوشن اور یہاں سے آموں کی پیٹیاں جاتی ہیں جب کہ پاناما حکمرانوں پراللہ کی طرف سے بے آواز لاٹھی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ابھی پاناما کا فیصلہ نہیں آیا ہے لیکن حکمرانوں کے چہرے ابھی سے زرد ہیں کل 4 وزراء نے سپریم کورٹ جےآ ئی ٹی کے خلاف پریس کانفرنس کی اور ابھی فیصلہ آیا نہیں یہ لوگ ابھی سے رو رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں